کراچی(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔سعید غنی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ علیمہ خان اس طرح کی سلائی مشین غریب خوتین کو بھی دیں، جادوئی مشین تھیں تو لوگوں سے چندہ لینے کی کیا ضرورت تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سچ سچ بتائیں کتنا چندہ چوری کیا، غریبوں اور مسکینوں کی امانت میں خیانت کہاں کی انسانیت ہے۔وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ شوکت خانم اور نمل میانوالی فنڈز کا فارنزک آڈٹ کروایا جائے اور وزارت داخلہ عمران اور علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں ڈالے۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آپ بے نقاب ہو چکے ہیں، مسخروں کے ذریعے حکومت نہیں چلتی۔
پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم اور اُنکی ہمشیرہ علیمہ خان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا