اسلام آباد(ٹی این این) منرلز اور دیگر وسائل سے لوٹی جانے والی رقم گلگت بلتستان کے خزانے میں جمع کرائی جائے. امین گنڈاپوری آمدن بڑھانے کے بجائے معاہدے کے مطابق منرل اور دیگر وسائل پر قانون سازی سمیت تمام اختیارات گلگت بلتستان اسمبلی کو منتقل کرے عوامی ایکشن کمیٹی وعدے کی ہرحال میں پاسداری چاہتی ہے گلگت بلتستان کے وسائل پر صرف گلگت بلتستان کا حق ہے اور اس پر تصرف کرنا گلگت بلتستان کے منتخب ممبران کا حق منرل رولز میں ترمیم اور اختیارات کی منتقلی کے بارے وفاقی امور کشمیر و گلگت بلتستان سنجیدگی سے کام کرے اور متعلقہ شعبے سے وابسطہ لوگوں کیلئے سہولیات فراہم کی جائے اور غیر قانونی طور پر زمینوں کی لیز دینے کا سلسلہ ختم کرکے لوکل افراد کی ضمانت اور صوبائی حکومت تائید پر لیز جاری کیئے جائیں. ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد گنڈاپور کو بھی گویائی نصیب ہوئی ہے اور منرلز سمیت وسائل پر تصوف کا خیال آیا ہے شاید انکو معلوم نہیں ہوگا کہ وفاقی حکومت کے نگرانی گلگت بلتستان کونسل اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات میں منرل سمیت دیگر وسائل پر اختیار کا حق گلگت بلتستان کے منتخب نمائندوں کو دینے کا وعدہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی انتظار میں ہے اور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا حق گلگت بلتستان کے عوام کے پاس موجود ہے
عوامی ایکشن کمیٹی کے چیرمین مولانا سلطان رئیس کاوفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان بڑا مطالبہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا