سکردو(ٹی این این) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع سکردو کے صدر منظور طوفان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری وفاقی حکومت گلگت بلتستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان و گورنر گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سے کرپشن اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور ملازمتوں میں پرچی سٹم کا مکمل حاتمہ کیا جائے مخصوص ٹولوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے نااہل افسران کے ساتھ مل کر ٹھکوں کا بندر بانٹ کیا جا رہا ہے اور کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا اور کرپشن کا نیو فارمولا بناکر پری کے زریعے چند بڑے ٹھیکیداروں کو نواز رہے ہیں اور جو بھی پروجیکٹ کا ٹینڈر ہوتا ہے اس کا سیاسی اثر رسوخ اور محکمہ کے افسران کی ملی بھگت سے بغیر کمپٹیشن کے ٹھیکیدار کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے اور سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نیب کے چیئرمین سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپشن کا سارے بے تاج بادشاہ سر عام پھر رہے ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کیا جارہا ہے اور آمدن سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کیا جائے۔
پی ٹی آئی بلتستان کے رہنما اپنی پارٹی پر برس پڑے اوراہم انکشافات کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا