گلگت انتظامیہ کا فٹ پاتھ تجاوزات،گرانفروشوں اور زائد المعیاد اشیاء خوردہ نوش کے خلاف بڑا کریک ڈاون۔

0 0

گلگت (پ ر) ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، فٹ پاتھوں پر تجاوزات،گرانفروشوں اور زائد المعیاد اشیاء خوردہ نوش کے خلاف بڑا کریک ڈوان،درجنوں دکانداروں کی گرفتاری و جرمانے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین شاہ کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ،عاطف اللہ نے میر جملہ خان بلڈنگ انسپکٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت، اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر ملک اشدر اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں،گرانفروشوں،فٹ پاتھ پر تجاوزات کرنے والوں اور دکانوں میں زائد امعیاد اشیاء خوردہ نوش کے خلاف زبرست کریک ڈاون کیا،انہوں نے دکانوں میں معائینے کے دوران، بڑی مقدار میں زائد المعیاد مصالحہ جات،،بسکٹ کے ڈبے،ٹافیاں،پاپڑ وغیرہ قبضے میں لیکر دکانداروں پر جرمانے کئے اور انہیں نوٹس دیا کہ وہ 24گھنٹوں میں اپنے دکانوں سے ناقص اور زائد المعیاد اشیاء خوردہ نوش ہٹائیں،بصور ت دیگر اگلی بار چھاپوں کے دوران سخت کاروائی کرتے ہوئے دکانوں کو سیل کردیا جائے گا،اس موقع پر انہوں نے فٹ پاتھوں پر تجاوزات کرنے والے درجنوں افراد پر بھی جرمانے کئے اور انہیں نوٹس دیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں فٹ پاتھوں پر کاروبار نہ کریں پیدل چلنے والوں کیلئے رکاٹیں پیدا نہ کریں،انہوں دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے دکان کے ساتھ فٹ پاتھ پر دکان کا سامان نہ رکھیں،ورنہ بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سزا کیلئے تیار رہے،واضح رہے کہ نائب تحصیلدار عاطف اللہ کو حال ہی میں ضلع غذر سے گلگت تحصیل میں مجسٹریٹ چراغ الدین کے جگہ پر لایا گیا ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website