سکردو(ٹی این این) اسسٹنٹ کمشنر سکردو کی ہدایت پر تحصیلدار گمبہ اور نائب تحصیلدار گمبہ کا تحصیل گمبہ میں پٹرول پمپوں کا دورہ۔ آگ بجھانے والے آلات کا معائنہ کیا اور سختی سے ہدایت کی گئی کہ ان آلات کو ھر ٹائم قابل استعمال حالت میں رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سکردو کے بیشتر فیول پمپس OGRA کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ ہر فیول پمپس پر آگ بجھانے کا آلات، ٹی شاپ، ٹائر شاپ اور واش روم کا ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کیپٹن ر ثنا اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تحصیلداروں کو خط لکھا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں موجود تمام فیول پمپس کا معائنہ کرے اور مفصل رپورٹس پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو کے بیشتر فیول پمپس اوگرا کے معیار پر نہیں بنایا گیا ہے۔ ہر فیول پمپس پر آگ بجھانے والے آلات کا نصب ہونا، ٹک شاپ، ٹائر شاپ اور واش روم کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیلداروں کی رپوٹس کے بعد ان تمام فیول پمپس مالکان کو نوٹس جاری کردی جائے گی کہ وہ اپنے اپنے فیول پمپس کو ان تمام سہولیات سے آراستہ کریں۔ سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے تمام فیول پمپس مالکان کو پابند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا قانون کی پاسداری سے عوام کو سہولت ملے گی۔ عوامی سہولت کے پیش نظر فیول پمپس مالکان کے سختی سے نمٹیں گے۔ کسی کو بھی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیول پمپس پر مجسٹریٹس وقتا فوقتا تیل کے معیار اور پیمانے کو بھی چیک کر رہے ہیں اور پیمانے میں کمی کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔ نیز ساتھ ساتھ میٹر کو درست بھی کیا جارہا ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا