کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک/ ٹی این این) پاکستان تیل و گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہونے والا ہے؟ آئندہ 48 گھنٹوں میں خوشخبری ملنے کی توقع، ایگزون موبل اور ای این آئی کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش جاری، ذخائر دریافت ہونے کا قوی امکان۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں بڑے اسٹیشن مدرآف آل رگز کو آلات کی سپلائی کے لیے جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پر گزشتہ دنوں پہنچے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کراچی کے ساحل سے 230 کلومیٹر دور واقع بڑے اسٹیشن مدرآف آل رگز کو آلات پہنچانے کے لیے جہاز کے پی ٹی پہنچ چکے ہیں۔
علی زیدی نے لکھا کہ تیل کی تلاش کے لیے ایگزون موبل اور ای این آئی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔نہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی پیمانے پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے دعاگو ہیں، انشاء اللہ بڑی خبر ملے گی۔ جبکہ ایگزون موبل اور ای این آئی نے کراچی کے قریب سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام شروع بھی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں۔
اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری ملنے والی ہے۔ امکان ہے کہ پاکستان تیل و گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔ پاکستان کی سمندری حدود میں ذخائر دریافت ہونے کا قوی امکان ہے۔ اگر تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے تو پاکستان نہ صرف تیل و گیس کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا، بلکہ دوسرے ممالک کو تیل و گیس فروخت کرکے کثیر زرمبادلہ بھی کما سکے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا