سکردو(ٹی این این) سکردو ضلعی زکواۃ کمیٹی کے ممبران کا فیز ٹو زکواۃ فنڈ کی منصفانہ تقسیم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت ضلع سکردو کے چیئرمین مولانا مفتی خالد محمود کررہے تھے اور مہمان خصوصی صوبائی زکواہ کونسل کے ممبر مولانا ابراہیم خلیل تھے اجلاس میں ضلعی زکواۃ کمیٹی کے ممبران نے وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈز میں جو نو فیصد کٹوتی کیا گیا ہے اس پر خصوصی گفتگو ہوئی اور ممبران نے کہا کہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ غربت کا شرع گلگت بلتستان میں ہیں اور اس کے باوجود زکواۃ فنڈز میں نو فیصد کٹوتی یہاں کے غریب بیوہ یتیموں مریضوں اور بیروزگاروں کے منہ سے نوالہ چھینے کے مترادف ہے نو فیصد کٹوتی سے ہزاروں غریبوں کا چولھا ٹھنڈا ہوجائے گا اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں زکواۃ کا فنڈز مذید بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کریں جو فنڈز کٹوتی کیا گیا اس پر شدید احتجاج کیا جائے اجلاس سے چیرمین زکواۃ کمیٹی ضلع سکردو مولانا مفتی خالد محمود نے کہا کہ گزارہ الائنس پانچ ہزار روپے کو مستحقین تک پہنچانے کیلئے لوکل زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین خود ممبران کی نگرانی کریں تاکہ مستحقین تک زکواۃ کا پیسہ پہنچ جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی زکواۃ کونسل کے ممبر مولانا ابراہیم خلیل نے سکردو میں مستحقین میں زکواۃ فنڈز کی تقسیم پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ضلع سکردو کے زکواہ کمیٹی کے ممبران نے سکردو ہسپتال کو ملنے والے زکواۃ صحت فنڈز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے صوبائی زکواۃ کونسل کے ممبران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال پر چار اضلاع کے مریضوں کا بوجھ ہونے کے باوجود سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مریضوں کو ملنے والا زکواۃ فنڈز ناکافی ہے اور پانچ گنا اضافہ کیا جائے سکردو ہسپتال کو دینے والا صحت زکواۃ فنڈز ایک دو مہینے میں ختم ہو جاتا ہے اس کے بعد مریضوں کو دربدر کی ٹھکرائے کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں اس لئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ ہے کہ سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال کا صحت زکواۃ فنڈز بڑھایا جائے
ضلعی زکواۃ کمیٹی سکردو کے ممبران کا اہم اجلاس ،زکواۃ فنڈز سے نو فیصد کٹوتی پر سخت تشویش کا اظہار۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا