اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20دسمبر کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پر انہیں نااہل کیا جائے۔ خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن میں دائر اپنی درخواست اب واپس لے لی اور کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہوں۔خرم شیر زمان نے دعوی کیا ہے کہ ہمیں ایسے شواہد مل گئے ہیں جو صرف اعلی فورم پر پیش کریں گے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے 27دسمبر کو خرم شیر زمان کی درخواست کا جائزہ لے کر اس پر ابتدائی سماعت کی منظوری دی تھی تاہم اب ان کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی ہے۔
تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئےدائر درخواست واپس لے لی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا