شگر(ٹی این این)شگرباشہ میں نجی ادارے نے برفانی چیتے کی مونیٹرنگ اور شکاریوں کی روک تھام کے لیے خفیہ کیمرے نصب کر دیے ۔تاکہ غیر قانونی شکارکرنے والوں کو قانون کی شکنجے میں لایا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق بلتستان وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن اور مقامی کمیٹیز کی اشتراک سے علاقے باشہ میں نایاب جانور برفانی چیتے کی حفاظت کے لیے شکاریوں کے تمام اہم راستوں پرخفیہ کیمرے نصب کر دیا گیا نجی ادارے کے چیف ایگزیکٹیو غلام محمد اور مقامی کنزرویشن کمیٹی کے ممبران نے بلند جگوں پر جاکے بہت محنت سے کیمرے نصب کیا کیونکہ باشہ کے عوم کئی سالوں سےBWCDOکے ذریعے اپنے تمام مویشیوں کا انشورنس جمع کرتے ہے اگر برفانی چیتا کسی بھیڑ بکری یا گائے کو نقصان پہنچائے گا تو مقامی کمیٹیز کی رپورٹ کے روشنی میں اس جانور کا معاوضہ ادا کرتے ہے اور برفانی چیتے کی حفاظت کرتے ہے اور مقامی کمیٹیز شکاریوں کو روکنے کے لیے اقدامات کر تے ہے اس پروگرام کو موثر اور مضبوط بنانے کے لیے BWCDOنے علاقے کی مختلف جگوں پر خفیہ کیمرے نصب کر دیا ہے اس کیمرے کے زریعے برفانی چیتے کی مائونیٹرنگ کے ساتھ غیرقانونی طریقے سے شکار کرنے والے شکاریوں کوباسانی قانون کے شکنجے میں لا سکتے ہے علاقے باشہ کے عوام نےbwcdoکے تمام زمہ داران کو بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اوران کو اس پروجیکٹ کو مزید موثر بنانے کی درخواست کیا گیا۔
ضلع شگر میں وائلڈ لائف کی تحفظ کیلئے نجی سطح پر خفیہ کیمرے نصب کر دئے گئے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا