راولپنڈی(ویب ڈیسک/ٹی این این)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت دو سو سترہویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی سلامتی اور خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں انسداد دہشتگردی کے آپریشنز، پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب اور مشرقی سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل بھی زیر بحث آیا۔ بھارت کی جانب سے بار بار ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک فوج ملک اور خطے میں دیرپا امن کی کوششیں اور اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا