مفرور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو برطانیہ سے واپس لانےکی تیاریاں مکمل۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این ) نیب حکام کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو برطانیہ سے واپس لانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار ابھی تک واپس نہیں آئے، نیب ابھی تک انہیں واپس نہیں لا سکا؟۔
نیب کے وکیل جہانزیب بھروانہ نے جواب دیا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے ایکسٹراڈیشن (بیرون ملک سے مجرم کی واپسی) کا عمل شروع کردیا ہے، ان کی جائیداد بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جائیداد ضبط کرنے کے معاملے کو تو دو ماہ گزر چکے ہیں، واپس لانے کے لیے بظاہر لگتا ہے خط و کتابت ہو رہی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، معلوم نہیں وہ کب تک وہاں بیٹھے رہیں گے، کیا پی ٹی وی کیس میں اسحاق ڈار، پرویز رشید اور عطاء الحق قاسمی سے ریکوری ہوئی۔پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ ریکوری کی میعاد دو ماہ ہوتی ہے جو ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نیب نے اسحاق ڈار کی واپسی کے لئے سوالنامہ بھجوا دیا ہے، اب برطانیہ سے جواب کا انتظار ہے۔ کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی گئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website