سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اکہتر سالہ محرومیاں ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ۔

0 0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این)سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان آئینی حیثیت کیس کی سماعت ہوئی تو اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ گلگت بلتستان کو عبوری طور پر صوبہ کا درجہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم آئین میں ترمیم کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے، تمام پالیسی اور قانون سازی کے اختیارات گلگت بلتستان کو دیے جائیں گے اور بلدیاتی حکومتوں کا نظام بھی دیا جائے گا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ گلگت بلتستان میں اعلی عدلیہ کے ججز کی تقرریاں کیسے ہونگی؟۔ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گلگت بلتستان کونسل، چیئرمین اور متعلقہ فریقین کی مشاورت سے ججز کی تقرری ہوگی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جی بی کے لوگوں کے بنیادی حقوق کا تخفظ ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئین میں جو ترامیم بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی سے متعلق کرنی ہیں دو تین روز میں جمع کرا دیں، سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، جو بھی فیصلہ آئے گا جی بی کی عوام کو اس پر خوش ہونا چاہیے، پارلیمنٹ جب چاہے بل منظور کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
دوسری طرف سپریم کورٹ کے باہر گلگت بلتستان سپریم کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عباس و دیگر میڈیا نے سے بات کرتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا ہے، اُنکا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ گلگت بلتستان کو دوبارہ کسی پیکج یا آرڈر کے ذریعے باندھ دیا جائے گا لہذا ہمیں اُمید نہیں ہے کہ سپریم کورٹ سے بھی گلگت بلتستان کو انصاف ملے ۔ اُنکا مزید کہنا تھاکہ گلگت بلتستان کا مسلہ پیکج کی تبدیلی کا نام نہیں بلکہ اس خطے کی قانونی اور آئینی حیثیت کے مطابق حقوق کا حصول ہے جو کہ نہیں لگتا ہے مل جائے گا۔ گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماوں کا کہنا تھا کہ 13 اگست 1948 کو اقوام متحدہ میں منظور کئے قانون کے مطابق مسلہ کشمیر کی حل تک کیلئے لوکل اتھارٹی کا قیام گلگت بلتستان کے عوام کو قانون حق ہے۔ لہذا گلگت بلتستان کے عوام مزید کسی پیکج کا متحمل نہیں یہاں کے عوام کو UNCIP رزولیشن کو سامنے رکھتے ہوئے حقوق ملنا چاہئے۔
یاد رہے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کے ممبران بھی اس سے پہلے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے علاوہ کسی بھی قسم کے آرڈر کو مسترد کرچُکے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کا ہمیشہ سے یہی مطالبہ رہا ہے مکمل طور پر صوبہ بنانے میں مسائل کی صورت میں مکمل طور پر متنازعہ بنیاد پر حقوق دیکر دیگر متنازعہ خطوں کی طرح سٹیٹ سجیکٹ کو بحال کریں اور دفاع ،کرنسی،اور خارجہ امور کے علاوہ تمام اختیارات گلگت بلتستان اسمبلی کو منتقل کریں اور سی پیک میں گلگت بلتستان کو بھی ایک فریق کے طور پر شامل کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %