اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)ترجمان مسلم لیگ( ن) مریم اورنگزیب نے نیب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کوباضابطہ طو پر اپنا نام تبدیل کرکے نون اکائونٹیبلٹی بیورورکھ لینا چاہیے،شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام گھسا پٹا فرسودہ طریقہ اور نیا تماشا ہے ، نیب کے ذریعہ سیاسی انتقام جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پی کے مالم جبہ کیس پر کیوں خاموش ہے،کیوں وزیراعلی خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا جاتا، علیمہ باجی کے غیرقانونی اثاثوں اورمنی لانڈرنگ پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی، علیمہ خان کی غیرقانونی جائیداد عمران خان کی بے نامی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کے اس کالے قانون کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، جنوری 2018 میں شہبازشریف کے خلاف صاف پانی منصوبے کی تحقیقات ہوئیں، صاف پانی میں کچھ نہ بن سکا تو انہیں آشیانہ ہائوسنگ سکیم کیس میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور ن لیگ کے رہنما جھوٹے الزامات کا جواب دے رہے ہیں، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام میں مسلم لیگ( ن) سرخرو ہوگی۔
مریم اورنگزیب نے باضابطہ طو پر نیب کا اپنا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا