ڈاکٹر مبین نے لاکھوں روپے لیکر بھرتیاں کرکے دیامر کے غریب لوگوں کا حق مارا ہے۔صدر پی ٹی آئی دیامر۔

0 0

چلاس(محمدقاسم)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر ڈاکٹر مبین اور ڈاریکٹر ای پی آئی گلگت ڈاکٹر شکیل نے محکمہ صحت کے حالیہ بھرتیوں میں رشوت خوری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔لین دین کی بنیاد پہ رشوت خوری کا بازار گرم کر کے من پسند افراد کو خوب نوازا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف دیامر کے صدد عتیق اللہ اپنے سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او دیامر اور ڈاریکٹر ای پی آئی گلگت ڈاکٹر شکیل نے میرٹ کی دھجیاں اڑا کے لاکھوں روپے رشوت وصول کئے۔اور حقدار کا حق غضب کیا۔ڈسپنسری کے قریب کے قابل اور میرٹ پہ پورا اترنے والے افراد کو دیوار سے لگا کر دور دراز کے لوگوں کو رشوت کی بنیاد پہ تقریری کی۔جو کہ قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مبین اور ڈاکٹر شکیل پہ پہلے سے کریشن کرنے کے جرم میں انکوائری چل رہی تھی۔ڈاکٹر شکیل نے ایم ایس چلاس کے دوران ہسپتال اب گریڈیشن منصوبے میں کڑورں روپے کی کرپشن کی تھی جس کے واضع ثبوت موجود ہیں اور محکمانہ انکوائری چل رہی ہے۔مگر بدقستمی سے ایسے رشوت خور عناصر کے زیر نگرانی بھرتیاں کرنے کی ذمے داریاں سوپنا حیران کن امر ہے انہوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان چیف سکریٹری گلگت بلتستان اور نیب حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت دیامر میں ہونے والی حالیہ بھرتیوں کو کیسل کرکے از سرے نو شفاف انداز میں بھرتیاں عمل میں لائی جائے۔اگر فوری ایکشن نہ لینے کی صورت میں راست اقدام پہ موجود ہونگے جس کہ تمام تر ذمے داریاں حکومت گلگت بلتستان پہ عائد ہونگی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website