مسلہ کشمیر خراب کئے بغیرگلگت بلتستان کو آذاد کشمیر سے بااختیار نظام حکومت دئیے جائیں۔صدر آذاد کشمیر

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک /ٹی این این) ہفتے کی شام کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کے موقع پر کشمیر ای میل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر سردار مسعوود خان نے عالمی اداروں پرزور دیا کہ وہ اپنی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی شراکت کے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نہایت اہم ہے ،صدر ریاست آزادکشمیر نے کہاکہ حق خودارادیت کشمیریوں کا پیدائشی حق اگرکشمیر کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار دادیں نہ ہوتیں تو بھی کشمیریوں کا حق مسلمہ ہے اس کو کو ئی نظر انداز نہیں کرسکتا ،انہوں نے کہاکہ حال ہی میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ جاری کی گئی ہے اس رپورٹ میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا احترام کرے ،صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ ششماسوراج کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا کہ مسئلہ کشمیر سے کشمیریوں کو نکال دیا جائے۔اپنے خطاب میں اُنہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان آزاد ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے جن میں آزادکشمیر ،وادی،جموں لداخ اور گلگت بلتستان شامل ہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے سیاسی قائدین گلگت بلتستان کے حقوق کے خلاف نہیں ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان کوآذاد کشمیر سے بااختیار حقوق دیئے جائیں ایساکوئی اقدام نہ اٹھایا جائے جس سے مقدمہ کشمیر خراب ہو۔
اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان سمیت پوری ریاست ایک وحدت ہے پوری ریاست کے حق خودارادیت کی جدوجہد جاری ہے اس موقع پر گلگت بلتستان کے بارے میں کوئی ایسافیصلہ نہ کیا جائے جس سے تنازعہ کشمیر پر فرق پڑے ڈاکٹر خالد محمود نے تجویز دی کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کا ایک سیٹ اپ بنایا جائے جس کا ایک صدر اور دو وزیر اعظم ہوں ایک سپریم کورٹ اور 2ہائی کورٹ ہوں ،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کو مطمین کیا جائے اور آزادکشمیر کے سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے ،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیریوں نے عظیم الشان قربانیاں پیش کیں ان قربانیوں نے 4پی ایچ ڈی شامل ہیں ان قربانیوں کی بدولت کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا ،انہوں نے کہاکہ صدر آزادکشمیر کا تحریک آزادی کشمیر میں اہم رول ہے ہمیں خوشی ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے نازک مرحلے پر سردار مسعود خان صدر آزادکشمیر ہیں ،جماعت اسلامی آزادکشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان نے کہا کہ پوری ریاست متنازعہ ہے 5جنوری کی قرارداد کے تحت رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے گا کشمیری عوام نصف صدی سے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website