سکردو(کرائمز رپورٹ ٹی این این) سکردو میں منشیات کا دھندہ عروج پر محکمہ پولیس کی کارگردگی صفر ، اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے خاموشی یا لاعلمی کی وجہ سے عوامی حلقوں نے سوشل میڈیا پر آواز اٹھانا شروع کردیا ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق سکردو میں چرس افیون کا کاربار عروج پر پہنچا ہوا ہے اور گلی گلی میں منشیات فروخت ہورہا ہے مگر محکمہ پولیس نے صرف ایک غیرمقامی شخص کو گرفتار کرکے اپنی کارگردگی سال میں ایک دفعہ ظاہر کرنے چکر میں ہوتا ہے۔ اسی طرح شراب بھی سکردو گلی کوچوں میں فروخت کررہا ہے مگر پولیس کی نظر وں سے اوجھل نظر آتا ہے۔
یاد رہے سکردو میں جب کبھی منشیات کے پھیلاو کی خبریں میڈیا پر لگ جائے تو مقامی پولیس سب سے پہلے ہنزہ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی اور ایک پٹھان کے پاس پونچ جاتے ہیں جبکہ اس دھندے میں مقامی سطح پر بھی ایک مکمل نیٹ ورک کام کررہا ہے لیکن سکردو پولیس نے شراب کے بیوپاریوں اور چرس کا دھندہ کرنے والے مقامی افراد کے خلاف کھی ایکشن نہیں لیا گیا۔ یوں اس وقت محکمہ پولیس کی منشیات کی روک تھام کے حوالے سے کارکردگی پر صفر ہے اور سکردو میں روز بروز منشیات کا دھندہ عروج کو پہنچ رہا ہے۔عوامی حلقوں نے گورنر وزیر اعلیٰ اور آئی جی گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی کاربار کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کیلئے آپریشن شروع کیا جائے
سکردو میں منشیات کا دھندہ عروج پر،پولیس کی کارکردگی پر سخت سوال اُٹھ گیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا