شگر(ٹی این این)شگر وزیر پورکے گائوں متلو علاج کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہزاروں کی آبادی میں کوئی طبی سنٹر موجود نہیں۔مقامی آبادی معمولی بخار کی صورت میں کوسوں دور پیدل چل کرگلاب پور اور وزیر پور جانے پر مجبور ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار امیر کا کہنا تھا کہ گاؤں میں ڈسپنسری کی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ اکثرمائیں اپنے بیمار بچوں کو اس خطرناک سردی میں اپنی کندھوں پر اٹھا کر گھنٹوں چل کر طبی سنٹر پہنچتے ہیںجس کی وجہ سے وہ خود بیمار پڑ جاتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متلو میں کچھ سال قبل ایک ڈسپنسری تعمیر ہوکر فنکشنل تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر اسے بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت شگر کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متلو وزیر پور کی ڈسپنسری بحال کریں۔
ضلع شگر وزیر پورکے نواحی گاوں کے عوام آج بھی بنیادی صحت سہولیات سے محروم ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا