امیگریشن حکام نے افغانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت ختم کردیا۔

0 0

اسلام آباد (ویب ڈیسک/ٹی این این) پاکستان نے افغانستان کا نام ویزا آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا ہے، اب افغانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں سے ویزا لے کر آنا پڑے گا۔افغانیوں کو ائرپورٹ پر ویزا کے اجرا کاعمل بھی روک دیا گیا ہے، افغانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں سے ویزہ لیکر آنا پڑے گا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو کا کہنا ہے کہ اب تمام افغانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہونگے۔ افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او اور تھانے کو فراہم کی جائے گی۔ڈائریکٹر امیگریشن کے مطابق افغان شہریوں کو رجسٹریشن پر پاکستان میں قیام کا پرمٹ جاری کیا جائے گا جبکہ قیام پرمٹ کی واپسی پر ٹریول پرمٹ جاری کیا جائیگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website