اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ میڈیاز ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزارت قانون کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ موجودہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار 17 جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے جس کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954ء کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے سے حاصل کی جبکہ بعد ازاں انہوں نے 1969ء میں میٹرک کے امتحان میں پانچویں پوزیشن حاصل کی اور نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ ایوارڈ کے حق دار قرار پائے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے اور 1971ء میں لاہور بورڈ سے اول پوزیشن میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا اور دوسری مرتبہ نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ ایوارڈ حاصل کیا۔
انہوں نے 1973ء میں گورنمنٹ کالج سے منسلک رہتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کا بی اے امتحان اول پوزیشن میں حاصل کیا اور تیسری مرتبہ بھی نیشنل ٹیلنٹ سکالرشپ ایوارڈ اپنے نام کیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 1975ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم کا امتحان پاس کیا اور بعد ازاں برطانیہ چلے گئے جہاں انہوں نے کیمرج یونیورسٹی سے 1978ء میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔
صدر مملکت نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا