اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این) پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن بھارت کی جانب سے آنے والے بیانات انتخابات سے قبل سیاسی حربہ ہیں۔بھارتی وزیراعظم مودی کے پاکستان مخالف بیان پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انتخابات ہیں اور پاکستان مخالف بیانات سیاسی قیادت کا سیاسی حربہ ہے۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور پاکستان نے امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ہی مودی حکومت کو خط لکھا۔ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے۔واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان مخالف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان صرف ایک لڑائی سے نہیں درست ہوسکتا بلکہ اس کے سدھار کے لیے بہت وقت چاہیے۔مودی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے مختلف حکمت عملیوںپر غور کررہی ہے اور وہ سرجیکل اسٹرائیک یا کوئی اور بڑے پیمانے کی کارروائی ہوسکتی ہے۔
ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، بھارت امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھیں۔ترجمان دفتر خارجہ
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا