نگر ( اقبال راجوا) انجمن تاجران کے نمائندوں کے ساتھ ملکر پلاسٹک تھلیاں اور غیر معیاری اشیائے خورد و نوش کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔میڈیا مسائل کے حل کے لئے تعاون کرے تو مسائل فوری حل ہوتے ہیں۔ نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد زوالقرنین خان کانگر پریس کلب کے نائب صدر سے غیر رسمی ملاقات میں گفتگو ۔ نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر محمد ذوالقر نین خان سے گفتگو کے دوران نائب صدرنگر پریس کلب نے کہا کہ ضلع نگر کے سب سے بڑے تجارتی مرکز میں شاہراہ شینبر کی تعمیر کے دوران سینکڑوں دکانوں کو مسمار کیا جا رہا ہے جس سے تاجروں کے مسائل اور ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے شدید دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر نگرنے یقین دہانی کرا دی کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے اور بازار سے مضر صحت اور غیر معیاری اشیا ء کو ختم کرنے اور ضلع نگر سے پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔انجمن تاجران کے ساتھ ملکر مثبت تجاویز لئے جائیں گے اور دو یا تین ہفتے کا وقت پولیتھین بیگز کے خاتمے کے لئے دئیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موٹر سائکل سواروں میں ہیلمٹ کے استعمال اور افادئیت بارے میں شعور و آگاہی مہم کے لئے ضلع نگر میں شاہراہ قراقرم سمیت بڑے تجارتی مرکز چھلت ٹائون میں بھی بینرز آویزاں کرنے سمیت ضلع بھر میںمہم بھی چلائی جا رہی ہے ۔ نائب صدر نگر پریس کلب نے اسسٹنٹ کمشنر کو تجویز دی کہ نوجوان نسل کو موٹر سائکل لائیسنس لازمی قرار دیا جائے اور ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر کے زریعے طلباء کو قانون اور ہیلمٹ پہن کر موٹر سائکل چلانے اور اس کی دیگر افادئیت سے آگاہ کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد زوالقرنین خان نے میڈیاء کے ساتھ مل کر علاقے میں مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس کے لئے انہوں نے میڈیاء کی تعاون کو نہایت ضروری قرار دیا تعاون کی اپیل کی ۔ نائب صدر پریس کلب نے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
ضلع نگرمیں غیر معیاری اشیائے خورد و نوش کی خرید فروخت کے خلاف کاروائی کا فیصلہ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا