گلگت بلتستان قانون انتقال زمین معطل ہے ،مگر سرکاری اداروں کو زمین الاٹ کرکے بندربانٹ کا سلسلہ جاری۔

0 0

گلگت (محمد ذاکر سے) گلگت شہر اور دیگر مضافات میں خالصہ سرکار زمینوں کی بندر بانٹ جاری محکمہ مال گلگت کی ملی بھگت سے مجموعی طورپر 122 کنال سے زائد زمین بااثر شخصیات نے اپنے نام کرادئیے۔ محکمہ مال گلگت ذرائع سے ملنے والے شواہد کے مطابق کنوداس اور چھلمس داس گلگت میں 16 سو کنال زمین گلگت بلتستان حکومت نے انجینئر نگ کالج کے لئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نام انتقال کردیا تھا جس کے خسرہ نمبرز 1752,1753 اور 1751 ہیں جن میں سے محکمہ مال گلگت عملے نے لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر 56 کنال اندرون خانہ غیر قانونی طریقے سے بااثر شخصیات کے نام انتقال کردئیے ہیں ذرائع کے مطابق غیر قانونی انتقال شدہ زمینوں ک لاگت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے جسے محکمہ مال عملے نے سال 2017 میں غیر قانونی طریقے سے انتقال کردئیے ہیں۔ محکمہ مال ذرائع کے مطابق موضع گلگ سونیکوٹ خسرہ نمبر 1192,1193 اور 1191 خالصہ سرکار ہیں ٹوٹل زمین 27 کنال اندرون خانہ بااثر شخصیات کے نام انتقال کردی گئی ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔ ذرائع کے مطابق موضع مناور خسرہ نمبر 1043 اور 1041 خالصہ سرکار مگر محکمہ مال گلگت عملے نے لینڈ مافیا کے ساتھ ملی بھگت کرکے اندرون خانہ غیر قانونی طریقے سے لین دین کے مد میں بااثر شخصیات کے نام انتقال کرا دئیے گئے ہیں اس طرح سے گلگت شہر و دیگر مضافات میں خالصہ سرکار زمین جن کی مالیت اربوں بنتی ہے محکمہ مال گلگت نے لینڈ مافیا کے ساتھ ملی بھگت کرکے سینکڑوں کنال خالصہ سرکار زمین کو بااثر شخصیات کے نام جعلی انتقالات کرادئیے ہیں شہریوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن(ر) خرم آغا سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے ضلعی انتظامیہ گلگت نے عوام کی ملکیتی زمینوں کے انتقالات منسوخ کردئیے ہیں مگر محکمہ مال گلگت عملے نے لینڈ مافیا کے ساتھ ملی بھگت کرکے اربوں مالیت کی خالصہ سرکار زمین کیسے انتقالات کرائیں ہیں فوری نوٹس لیکر قومی خزانے کو خالصہ سرکار زمینوں کے مد میں ٹیکہ لگانے میں ملوث محکمہ مال گلگت عملے کے خلاف تحقیقات کرائیں اور ملوث افراد کی گرفت یقینی بناکر قومی خزانے کو ٹیکہ لگانے سے بچائیں۔
یاد رہے گلگت بلتستان میں قانون انتقال 1984 سے معطل ہیں اور اسمبلی میں لینڈ ریفارمز کمیشن تشکیل دی تھی وہ بلکل ہی غیر فعال ہوچُکی ہے، لیکن قانون معطل ہونے کے باوجود سفارش اور اثر رسوخ کی بنیاد پر پیچھے کی تاریخ پر سارا کام ہوتا ہے لیکن عوام کو یہ سہولت میسر نہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website