کراچی(آئی ا ین پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سے استعفیٰ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ مر اد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے، سندھ حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن کی،جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ حکومت کے پاس جواز نہیں،تحریک انصاف کے کسی عہدیدار پر کرپشن ہو اسے بے نقاب کریں گے، سندھ میں 10 سال سے غریب عوام پر تیر برسائے گئے،آصف زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور سامنے آچکے ہیں، وائٹ کالر چور وزیر اعلی سے استعفی لیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ان کا نام جعلی بینک اکا ئو نٹس کیس میں بھی ہے۔ مراد علی شاہ نے بطور وزیر اعلی سہولت کاری کی ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنانے جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کے 5 سال کا انتظار نہیں کریں گے، ہم حکومت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن کی۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ حکومت کے پاس جواز نہیں۔ سندھ حکومت خاموش رہی ان کا کام صرف کرپشن تھا، ثابت ہو چکا ہے ان کے دور میں یہ سب ہوا ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک سال پہلے تحریک التوا جمع کروائی تھی، تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ جے آئی ٹی میں جن کے نام آئے ان کے خلاف الیکشن کمیشن جائیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ علیمہ خان آج تک کسی سرکاری عہدے پر نہیں رہی ہیں، تحریک انصاف کے کسی عہدیدار پر کرپشن ہو اسے بے نقاب کریں گے۔ فریال تالپور کے نام پر زمینیں بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 10 سال سے غریب عوام پر تیر برسائے گئے، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور سامنے آچکے ہیں۔ جن کے نام ای سی ایل میں ہیں ان کے اکانٹ سیل ہونے چاہئیں۔ وائٹ کالر چور وزیر اعلی سے استعفی لیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا