سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (Sco) ایک فوجی ادارہ ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ٹیلی فون کی سہولت پہنچانے کا سہرا اسی ادارے کے سر ہے۔ مشرف کے دور میں ملک میں جب ٹیلی کمیونیکیشن کا انقلاب آیا تو اس ادارے نے بھی موبائل سروس ان علاقوں میں دینے کا فیصلہ کیا۔ ایس کام نیٹ ورک کے نام سے انہوں نے اپنا موبائل نیٹ ورک لانچ کیا اور ایسے ایسے علاقوں میں کھمبے نصب کئے جہاں جہاں صارفین کی ایک معقول تعداد موجود تھی، یہ اقدامات قابل فخر و توصیف تھی۔ایس کام کے علاؤہ ان علاقوں میں باقی موبائل نیٹ ورکس نے بھی سروس دینے شروع کئے۔ پھر جب پاکستان میں تھری جی اور فور جی سروس شروع ہوئے تو یہاں ایس کام نے اپنے پیرنٹ ادارے کے ڈنڈے کے زور پر کسی بھی نیٹ ورک کو یہ سروسز دینے سے روکے رکھا، اور اے جے کے، جی بی میں تھری جی فور جی کا مختار کل بن گئے۔یہاں تک بھی بات قابل قبول تھی، ٹیلی نار یورپین کمپنی، زونگ چائنیز کمپنی ہم ملکی سروس سے مطمئن تھے مگر یوفون کو تو اجازت دے دیتے تاکہ سروس کے معیار پر ایک مقابلے کی فضا پیدا ہوتی اور عوام کو اچھی سروس مل جاتی۔ یہاں سے بات غلط ہونا شروع ہوگئی۔ ایس کام نے اب سروس کے معیار کو گرانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے جیبوں پر ڈالے بھی ڈالنا شروع کیا ہے۔آپ تصویر نمبر ایک کو دیکھیں میں نے ایس کام سے ایک منٹ سولہ سیکنڈ کی کال کی اور بل کاٹا گیا تین روپئے بیس پیسہ جو کہ پاکستان میں سب سے زیادہ فی منٹ چارج ہے۔ اور نیٹ پیکیجز کی لوٹ مار اس سے سوا ہے۔ آپ دیکھیں 23/12/18 کو میں نے 3500 ایم بی کا پیکیج حاصل کیا۔آج مورخہ 26 تاریخ کو بتایا گیا کہ آپکا پیکج ختم ہوگیا ہے۔ ٹھیک ہے ذیادہ یوز کیا ہوگا مگر ٹھرئے تصویر نمبر تین دیکھئے آپ کو لوٹ مار کا اندازہ ہوگا۔ میرے موبائل میں بتایا جاتا ہے کہ آپ نے اب تک اس مہینے کتنے ایم بی ڈیٹا استعمال کیا ہے۔ میرا موبائل مجھے بتاتا ہے کہ آپ نے اب تک 702 ایم بی ڈیٹا استعمال کیا ہے جبکہ ایس سی او والے 3500 ایم بی ختم ہونے کا اعلان کررہے ہیں۔ دوستو مجھ سے تین دن میں تین سو کا فراڈ کیا گیا ہے۔ اب آپ سوچیں ہزاروں صارفین سے کس طریقے سے لوٹ مار کرتے ہونگے؟ اور انٹرنیٹ اور دیگر پیکج پر ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے اور ایس کام نے دنیا کا مہنگا ترین تھری جی فور جی سروس چلانے کا بھی ریکارڈ اپنے نام پر کیا ہوا ہے اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ایس کام کو گلگت بلتستان جنگل کا قانون بنا ہوا ہے نہ کوئی پوچھنے والا ہے نہ ہی یہاں کے عوام بھی ایس کام کپمنی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں اس کا فائدہ ایس کام نے اٹھایا گیا اور مہنگا ترین تھری جی فور جی سروس چلا رہا ہے اور محسن گلگت بلتستان ہم جناب کمانڈنگ آفیسر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود سے دست بدستہ عرض کرتے ہیں کہ اس وسیع لوٹ مار پر فوری انکوائری کروائیں، اس سے پاک فوج کے ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، یہ بھی عرض ہے کہ دوسری کمپنیوں کو بھی سروس دینے کی اجازت دیں تاکہ صحتمند مقابلے سے گلگت بلتستان کے عوام کو اچھی سروس مہیا ہوجائے اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت گلگت بلتستان میں تھری جی فور جی سروس قانونی طریقے سے شروع کرنے کیلئے تمام کمپنیوں کو فوری اجازت دینے کیلئے فوری لائسنس جاری کیا جائے تاکہ پاکستان کے سب محب وطن قوم میں پڑھنے والے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے صارفین احتجاج ریکارڈ کرائےکہ اس کھلے مس منیجمنٹ کو فوری طور پر درست کیا جائے۔
تحریر: جی ایم ثاقب
More Stories
شاہراہ بلتستان ،شاہراہ قراقرم کی زبوں حالی اور سیاحت کا مستقبل۔
دیرینہ کارکنوں کی قربانیاں اور سیاسی جماعتیں
اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کا مقدمہ ہے یا نہیں ؟