شگر کے دور افتادہ یونین باشہ کے سڑکیں اور پلیں خستہ حالی کا شکار، لیکن کوئی پرساں حال نہیں۔

0 0

شگر(تحریر نیوز نیٹ ورک) شگر کے دور افتادہ یونین باشہ کے سڑکوں اور پلوں کی خستہ حالی کا شکار کوئی پرساں حال نہیں۔ بیشترروڈ قلیاں اور پلوں کی چوکیدار ذاتی کاروبار اور ڈرائیوری کرنے لگت۔۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باشہ یونین سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ باشہ کے سڑکوں پر آنے والے مٹی کے ملبے ہٹانے والے کوئی نہیں۔ سڑکین دن بدن کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا۔جبکہ پلوں پر تعینات چوکیدار ڈیوٹی کے بجائے دکانداری اور کاروبار کو ترجیح دے رہے ہیں۔ پلوں پر اور لوڈ کی وجہ سے ہرسال پلوں کی لکڑیاں ٹوٹ کر پل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔جس کی وجہ سے ان پلوں سے گاڑیاں گزارنا کسی خطرے سے کم نہیں اور کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں۔لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ باشہ کے سڑکوں پر تعینات روڈ قلیاں اور پلوں کے چوکیداروں کو ڈیوٹی پر پابند بنایا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website