سکردو(پ،ر)تحریک انصاف سٹی سکردو کے جنرل سکریٹری اصغر شیراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور علاقے میں غربت تعلیمی ترقی اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی لیے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے گی انہوں نے مزید کہا کہ خطے سے غربت لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی اوّلین ترجیح ہے لوٹ مار کرنے والے کرپٹ عناصر کا ہر سطح پر محاسبہ ہوگا غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے نہیں بچیں گے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کر کے عوام کے اھم مسائل کا حل نکالا جائےگا انہوں نے مزید کہا کہ عوام تحریک انصاف کا ہاتھ مضبوط کرے تاکہ انکے مسائل حل ہو سکے۔
تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر ڈالے گی۔ اصغر شیراز جنرل سکریٹری پی ٹی آئی سکردو سٹی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا