اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) گلگت بلتستان میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما اور مخصوص نشت پر ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹیری میجر ریٹائرڈ محمد امین سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی، نازییا مواد کی شئیرنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید کے ذد میں رہتا ہے۔ لیکن آج اُنہوں نے اسلامی اقدار اور اصولوں کے برخلاف اپنے فیس بُک سے وزیر اعظم عمران خان کی بیوی کے حوالے سے انتہائی ناشائستہ مواد شئیر کرکے اسلامی اقدار کے پیامبر اور محافظ گلگت بلتستان کے عوام کو سوشل میڈیاپر شرمسار کردیا۔ سوشل میڈیا پر اُن کے اوپر شدید نتقید کیا جارہا ہے۔صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پرسوشل بائیکات کا اعلا ن بھی کیا جارہا ہے،صارفین نے میجر امین کے حرکتوں کی وجہ سے وزیر اعلیٰ حفیط الرحفیظ الرحمن پر بھی اُنگلی اُٹھایا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ حافظ قرآن اور دینی مدرسے سے فارغ التحصیل ہیں لیکن انکی پارٹی کے ممبران پر وومن ٹرفیکنگ کیس سے لیکر اسطرح کے معاملات ور سوشل میڈیا پر اس طرح کے مسلسل بیہودہ غیر معاشرتی غیر اسلامی مواد کی شیئرنگ کے باوجود ایکشن نہیں لیا جارہا اس کا مطلب یہ سب کام وزیر اعلیٰ کی مرضی سے ہو رہا ہے کیونکہ وہ مسلم لگ ن گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر محمد زمان نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے گلگت بلتستان کے سنئیر قانون دان احسان علی ایڈوکیٹ پر ایک پوسٹ کی شیئرنگ کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا لیکن گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی گزشتہ کئی عرصے سے سوشل میڈیا پر اس طرح کے غیر اخلاقی مواد مسلسل شئیر کرنے میں مصروف ہیں لیکن کوئی پوچھنےو الا نہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میجر امین کے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت خلاف مقدمہ درج کرکے اُنہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے ورنہ ہم اس مسلے کو وفاقی سطح پر اُٹھانے پر مجبور ہونگے۔
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے اسلامی اقدار کی توہین کرکے خطےکے 22 لاکھ عوام کو شرمسار کردیا۔

More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا