گلگت (نامہ نگار خصوصی) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں گرمی ہو یا سردی لوڈشیڈینگ کامکمل خاتمہ ایک خواب بن کر رہ گیا ۔ دوسری طرف سرکاری اداروں اور افسران کے گھروں میں اسپشل لائینوں کے ذریعےبجلی کا بے دریغ استعمال معمول بن گئی ہے۔محکمہ برقیات کے ملازمین کو یہ اختیار نہیں کہ کسی سرکاری افسر کے گھر کے اسپشل لائن کاٹ دیں لیکن عام آدمی کے گھروں سے لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے کے بہانے ایک بلب ذیادہ جلانے پر بھی لائن کاٹ دی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں لوڈشیڈینگ کی بنیادی وجہ محکمہ برقیات کے اعلیٰ افسران کا اپنے ذمہ داریوں پر توجہ دینے کے بجائے غیر ادارتی معاملات میں مصروفیت اور کیک بیک ، کمیشن کے چکر میں چائنا سے استعمال شدہ اور غیرمعیاری مشنیری کی خریداری بتایا جاتا ہے ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان کے محکمہ برقیات میں تجربہ انجینئرزکی کمی ہونے کے باوجود ادارہ پرموٹڈ انجینئرز کے ذریعے کام چلایا جارہا ہے اور کہیں بھی معمولی خرابی پر چائینہ سے انجینئر آنے کا انتظار کرتے ہیں جو نہ ہی بروقت آتے ہیں بلکہ معمولی کام کیلئےلاکھوں کی وصولی بھی کرتے ہیں ،یوں اس طرح گلگت بلتستان محکمہ برقیات کے انجینئر صرف سنیارٹی کی بنیاد پر بھاری تنخواہ وصول کرتے ہیں ۔
حکومت کو چاہئے کہ محکمہ برقیات کو ٹھیک کرنے کیلئے ادارے میں پروفیشنل انجینئرز کی تعیناتی کو یقینی بنائیں اور چائینہ سے امپورٹ مشنیری کا ٹھیکہ جن سرکاری ٹھیکداروں کے پاس ہے اُن سے ٹھیکے واپس لیکر نجی سطح پر بیڈنگ کے ذریعے مشینری کی خریداری کو یقینی بنائیں ایسا کرنے کی صورت میں گلگت بلتستان سے بجلی کی لودشیڈینگ کا اور کرپشن کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔
گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کا طوفان،سیکرٹیری برقیات کو ثقافتی رقص اور شاعری سے فرصت نہیں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا