اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوگئے، شیخ روحیل اصغر نے شہباز شریف کا نام تجویز کیا اور کسی نے بھی شہباز شریف کے نام کی مخالفت نہیں کی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر اراکین پی اے سی مشاہد حسین، پرویز اشرف اور شیری رحمان سمیت دیگر نے شہبازشریف کو مبارک باد دی، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کے اعتماد کا شکر گذارہوں، پی اے سی ایک موثر فورم ہے، سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، احتساب کا عمل شفاف ہوگا اور احتسابی عمل کو بہتر بنانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کے فارمولے پراتفاق ہوگیا تھا، ذرائع کے مطابق حکومت اوراتحادیوں کو 20 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی جب کہ اپوزیشن جماعتوں کو 18 کمیٹیوں کی سربراہی دی جائے گی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا