سکردو(نامہ نگار خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر سکردو کا سب ڈویژن سکردو کے مختلف فیول پمپس پر چھاپہ، 75 ہزار جرمانے عائد، ناپ تول میں کمی کرنے والے فیول پمپس مالکان کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں بھرتی جائے گی۔ دوبارہ معائنہ کے دوران ناپ تول میں کمی پائی گئی تو پمپ کو سیل کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار کپٹن ر ثنا اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ دوکہ دہی کرنے والے معافی کے لائق نہیں ہیں۔ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ اس سلسلے میں کسی قسم کا دباو بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے فیول پمپس مالکان فیول کے مقدار میں کمی کرکے عوام کیساتھ زیادتی کر رہے تھے ان پر بھاری جرمانہ عائدکیا گیا ہے اور میٹر کو درست کرنے ہی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ عوام کیساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دینگے۔ جب تک ہم سکردو میں ہے سکردو کے عوام کے حقوق کی تحفظ کریں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا