لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرادیا گیا ہے جس کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن میں جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قائم ایکسائز آفس میں اسمارٹ کارڈ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرادیا گیا ہے جس کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن میں جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ کارڈ کے اجراء کیے جانے سے اب شہریوں کو رجسٹریشن بک اٹھانے کی زحمت نہیں کرنی ہوگی۔ اسمارٹ کارڈ کا نظام اسلام آباد میں موجود ہے جبکہ اب اسے عوام کی سہولت کے لیے پنجاب میں متعارف کرایا گیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ اسمارٹ کارڈ کی قیمت اسلام آباد میں 1500 اور کراچی میں 700 روپے ہے جبکہ یہ اسمارٹ کارڈ پنجاب میں صرف 520 روپے میں دستیاب ہو گا۔ ہم اس اسمارٹ کارڈ کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلائیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا