کھرمنگ(ذیڈ اے کھرمنگی) ضلع کھرمنگ میں چیف سکرٹیری گلگت بلتستان خرم آغا اور فورس کمانڈر جنرل احسان محمود کے دورے کے بعد سیاحت کے فروغ کیلئے ایک نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔چیف سکرٹیری وفورس کمانڈر کی جانب سے خموش آبشار تک عالمی سیاحوں کیلئے رسائی دینے کی یقین دہانی وکارگل سکردو کوریڈور کھولنے کے حوالے سے مثبت پیشرفت کی یقین دہانی کو عوام میں زبردست پذیرائی مل رہی ہیں۔
کھرمنگ فورٹ کو شگر و خپلو فورٹ کی طرح ہوٹل میں تبدیل کر کے سیاحوں کیلئے کھولنے کے فیصلے پر عوام اسٹنٹ کمشنر شہریار شیرازی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے نظر آتےہیں۔واضح رہے ضلع کھرمنگ میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہے ۔کھرمنگ میں متعدد آبشار ہونے کی بناء پر مقامی سطح پر انہیں آبشاروں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے۔جن میں سرفہرست منٹھوکھا آبشار، غاسنگ آبشار، طولتی آبشار، اولڈینگ آبشار،خموش آبشار سمیت ہر علاقے میں چھوٹے ،بڑے آبشار پائے جاتے ہیں۔کھرمنگ فورٹ(انٹھوک کھر) و خموش آبشار تک سیاحوں کو رسائی دینےسے مختلف علاقوں میں موجود جھیلیں ،سیاحتی و حسین مقامات بھی دنیائے سیاحت کے سامنے آنے کے وسیع امکانات پیدا ہونگے۔کھرمنگ میں عالمی سیاحت پر پابندی ہونے کی وجہ سے ماضی میں سیاحتی مقامات عالمی و ملکی سطح پر منظر عام پر نہیں آسکا۔جس کی وجہ سے ایک طرف کھرمنگ میں غربت و پسماندگی میں اضافہ ہوا تو دوسری طرف علاقہ جدید دنیا سے کٹ کر رہا۔عوام اور علاقے کے باشعور افراد ضلع میں سیاحت کے فروغ کیلئے اٹھائے جانیوالے ممکنہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔سماجی رہنما انجیئنر امتیاز اور صدر اے ایس او اولڈینگ کھرمنگ اجلال حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کھرمنگ میں حکومتی سطح پر سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو نگے۔اور علاقے کی خوبصورتی و مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آئینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جناب فورس کمانڈر جنرل احسان محمود،چیف سکرٹیری گلگت بلتستان خرم آغا،ڈی سی عباس علی،اسٹنٹ کمشنر شہریار شیرازی کا بہت مشکور ہیں جنہوں نے کھرمنگ میں سیاحت کے فروغکیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔
ضلع کھرمنگ میں سیاحت کی فروغ کیلئے حکومتی سطح پرمثبت اقدامات سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا