حیدر آباد (ویب ڈیسک/ٹی این این) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے 3 سال کی نوکری والوں کو ملکی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں، 9 لاکھ مقدمے عدالتوں میں موجود ہیں۔ ہر شخص اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے۔حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے پھر متنازعہ بیان داغ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تین سال والے ملک کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ 9 لاکھ مقدمے عدالتوں میں موجود ہیں ان کو بھی حل کریں۔ ان سے سوائے مرغی انڈے کے کچھ کام نہیں ہوتا، اگر اُنہیں عقل نہیں تو اِنہیں کیوں لے کر آئے، اس سے بہتر تھا کہ آپ الیکشن ہونے دیتے اور جو بھی پارٹیاں آتیں وہ لڑ جھگڑ کر قومی حکومت بنالیتیں۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں مجھے کرکٹ نہیں سیاست آتی ہے اور سیاست کرسکتا ہوں۔ ہم نے اپنے دور کے پہلے 100 روز میں مشرف کی چھٹی کی۔ وہ گھر گیا تو اسے سمجھ نہیں آئی کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ عوام کے مسائل کو صرف عوامی پارٹی حل کرسکتی ہے۔ یہ کٹھ پتلی حکومت کچھ نہیں سمجھ سکتی۔ مجھے اپنے حق پر ڈاکہ ڈلنے پر کوئی تکلیف نہیں لیکن غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈلنے پر مجھے تکلیف ہوتی ہے۔
غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے پر مجھے تکلیف ہوتی ہے،تین سال کی نوکری والوں کو ملکی فیصلے کا اختیار نہیں۔آصف زرداری
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا