شگر(عابدشگری)پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں مائننگ اور منرلز شعبہ زبوں حالی کا شکار اور اس سے وابستہ افراد فٹ پاتھ پر آگئے۔ شگر جیمز ایند منرلز ایسی ایشن شگر کے صدر سید حیدر شاہ نے جیمز اینڈ منرلز اہسوسی ایشن کے اجلاس یس خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں منرلزپالیسی مرتب نہ ہونے سے معدنیات کے شعبے وابستہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہے۔اور مائننگ زبوں حالی کا شکارہے۔انہوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ منرلز ڈیپارٹمنٹ سے مل کرجلددرست اور عوام دوست پالیسی بناکر اس شعبے سے وابستہ افراد کی مشکلات کو حل کریں۔ شگر جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس شگر میں منعقد ہوا جس میں اس شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس شعبے سے وابستہ افراد کی مشکلات پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس کے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سیکریٹری معدنیات گلگت بلتستان لوگوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے جلد عوام دوست پالیسی مرتب کرینگے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا