محکمہ صحت ضلع شگر نے ادویات کے بجٹ میں ناقابل یقین اضافہ کردیا، عوام خوش۔

0 0

شگر(عابدشگری)محکمہ صحت شگر کی ادویات کیلئے مختص رقم بارہ لاکھ سے اضافہ کرکے ساٹھ لاکھ پر لیجانا کسی معجزے سے کم نہیں۔جس کا شگر کے عوام محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حکام اور صوبائی حکومت کے مشکور ہے۔عمائدین شگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت شگر کو ہمیشہ نظرانداز کرتا چلا آرہا تھا ۔تاہم موجودہ ڈی ایچ او کی ذاتی کاوشوں اور کوششوں سے شگر میں محکمہ صحت میں بہتری شروع ہوا ہے۔جس میں شگر میں 30بیڈ ہسپتال کی منظوری ،تسر میں 10بیڈ پر مشتمل ہسپتال کی منظوری اور ضلع کیلئے ادویات کی بجٹ جوکہ محض 12لاکھ روپے مختص تھے ۔ جوکہ کسی بھی چھوٹے اضلاع کے مقابلہ میں بھی کئی سو گنا کم تھے۔ تاہم موجودہ ڈی ایچ او کی تعیناتی کے بعد سے شگر میں محکمہ صحت کی بہتری کیلئے دن رات کی جانے والے کوششوں اور سیکریٹری صحت اور ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان کی ضلع شگر کیساتھ ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ادویات کی بجٹ میں 400گنا اضافہ کرکے 60لاکھ تک پہنچا دیا ہے۔ جوکہ ایک معجزے سے کم نہیں۔شگر کے عوام صوبائی حکومت ،سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان سعید اللہ نیازی ،ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ڈاکٹر اقبال اور ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر سید صادق شاہ کے مشکور ہے۔امید ہے کہ نئے اضافی بجٹ سے شگر ہسپتالوں میں ادویات کی کمی دور کرنے میں مدد ملیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website