اسلام آباد(تحریر نیوزنیٹ ورک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے تاہم مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ اُنکا کہنا تھا کہ
اوورسیز پاکستانی اپنے ہمراہ صرف ایک فون لا سکتے ہیں اس پر ٹیکس نہیں ہوگا البتہ اضافی فون پر ٹیکس ادا کرنالازمی ہوگا۔ٹیوٹیر پر پیغام میں اُنکا مزید کہنا تھا کہ ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟۔ اُنہوں کہا کہ اڑٹیس فیصد سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہوگی، ٹیکس کلچر کو اپنانا ہوگا.
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے لائے گئے فون پر ٹیکس لگانے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
اوور سیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں اضافی فون پر ٹیکس ہے ، ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے مہنگے فون پر 38% ٹیکس ہےاس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہو گی۔ٹیکس کلچر اپنانا ہو گا https://t.co/YEHrLlNOgD
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 11, 2018
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا