ضلع کھرمنگ میں نئے اعلان کردہ سب ڈویژن محض انتخابی نعرہ ثابت ہوئے،حکومت توجہ دیں۔عمائدین علاقہ

0 0

کھرمنگ(ذیڈ اے کھرمنگی)کھرمنگ میں ٢٠١٥ کے انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ کے رہنماوں کی طرف سے محاذ ایریا آف اولڈینگ کو سب ڈویژن بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جوتین سال ہونے کو ہے لیکن اب تک وعدہ وفا نہ ہو سکا۔یہ بات محاذ ایریا آف اولڈینگ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنےوالے عمائدین امتیاز حسین ،ممتازعلی،الطاف حسین،عارف حسین،ذوالفقار علی اور محمد رضا نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ کھرمنگ ضلع میں اس وقت دو سب ڈویژن ناگزیر ہو چکا ہے۔ ایک سب ڈویژن لور کھرمنگ میں پہلے ہی بنا ہوا ہے جب کہ دوسرا سب ڈویژن اپر کھرمنگ میں بنا تھا لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آرہا ہے۔ محاذ ایریا کے عوام نے ہمیشہ حکومتی نمائندوں کے سامنےمحاذ ایریا کو سب ڈویژن بنانےکے حوالے سے مطالبات کیا گیے ہیں۔ لیکن خالی وعدوں کے علاوہ اب تک کہی پر شنوائی نہیں ہوئی ہیں۔انہوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان جنرل احسان محمود ،وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن ،ممبر صوبائی اسمبلی اقبال حسن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد محاذ ایریا آف اولڈینگ کو سب ڈویژن بنا کر علاقے کے عوامی مشکلات کو دور کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website