آغا راحت حسین الحسینی نےبھی یوٹرن لے لیا،سیاسی حلقوں میں ہلچل۔

0 0

گلگت (تحریر نیوزنیٹ ورک) قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان اور خطیب امامیہ جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سے متعلق اپنے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ اس بات اظہار اُنہوں نے گلگت میں پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنماؤں کی سینئر نائب صدر شاہ نصیر کی سربراہی میں جناب آغا راحت سے ملاقاتمیں کی۔
ملاقات میں آغا سید راحت حسین الحسینی نے ان سے منسوب بیاں کی تردید کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اخبارات نے اُن کے بیان کو سیاق سبق سے ہٹ کر شائع کیا جو کہ قابل مذمت ہے۔اس ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت، حقوق سیاسی و اقتصادی امور زیر بھی غور لائے گئے۔
وفد سے ملاقات میں اُنہوں نے واضح طور پر کہا کہ گلگت بلتستان کی بقا آئینی صوبے اور کشمیر طرز کا سیٹ اپ آخری حل ہے ہمیں پیکچز نہیں چا ہئے ۔انہوں نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون نے پچھلے دو ماہ میں علاقے کی جو نمائندگی کی ہے اس کے مثبت اثرات پیدا ہو گئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ گورنر گلگت بلتستان علاقے کے مسائل کے حوالے سے وفاق میں کردار ادا کرینگے۔
یاد رہے کچھ دن پہلے آغا راحت حسین سے منسوب ایک بیان شائع ہوا جس میں پی ٹی آئی گلگت بلتستان اور وفاق پہ سخت تنقید کی گئی تھی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website