شگر(پ ر) اتحاداہلحدیث شگر کے رہنما عمران حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے ہم ہر سطح پر کام کرنے والوں کے ساتھ دینگے اور گلگت بلتستان کی حقوق کیلئے جدوجہد کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو بری طرح نظر انداز کیا جس سے ہمیں ان سے سخت مایوسی ہوئی۔اسی لئے گلگت بلتستان کے تمام زی شعور افراد ان سے نالاں ہے۔ ان کا کہناتھا کہ آئینی حقوق ہمارا حق ہے اسے ہم لیکر رہیں گے۔اور آئینی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی ہر تنظیم اور پارٹ کیساتھ دینگے۔انہوں نے شگر سے پاسپورٹ آفس کی بندش پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اولین روز سے عوام کو دی گئی سہولیات چھیننے کی مہم پر ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شگر میں پاسپورٹ آفس وقت کی اہم ضرورت ہے اسے فوری بحال کیا جائے۔
تحریک انصاف کی حکومت نے گلگت بلتستان کو بری طرح نظر انداز کیا۔ جماعت اہلحدیث شگر
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا