کھرمنگ(پ ر)صحافی،سماجی رہنماو صدر پروفیشنل سوشل ورکر فورم گلگت بلتستان ذوالفقار علی کھرمنگی اور سابق مرکزی صدر اے ایس او اولڈینگ کھرمنگ انجینئر امتیاز اصغر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہیں کہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان جنرل احسان محمود نے کھرمنگ کے عمائدین سے ملاقات کے دوران سکردو کارگل روڈ کھولنے سے متعلق خوشخبری پر مبنی بیان دے کر عوام کے دل جیت لیےہیں۔ہم بحیثیت شہری فورس کمانڈر گلگت بلتستان جنرل احسان محمود صاحب کی اس بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔کیونکہ فورس کمانڈر صاحب نے عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلح افواج و فورس کمانڈر صاحب کے بہت مشکور ہے جنہوں نے نہ صرف باڈر ایریا کے عوام کے مسائل سنے بلکہ ان کے حل کیلئےفوری اقدامات کرنے کے وعدے کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ فورس کمانڈر صاحب نے جہاں ہمارے دوسرےمطالبات کے حل کیلئے یقین دہانی کی وہاں کھرمنگ میں آرمی پبلک اسکول کا قیام اور محاذ ایریا آف اولڈینگ کو سب ڈویژن بنانے کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات کریں۔
سکردو کرگل کوریڈور کھولنے کی خوشخبری پر اہلیان کھرمنگ کا فورس کمانڈر کوزبردست خراج تحسین۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا