اسلام آباد (مانٹرینگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ڈالر مہنگا ہونے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے بیانات میں تضاد ہے، دونوں میں سے ایک کو گھر جانا ہوگا، 100 دن بعد بھی قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی نہیں بنائی گئی، حکومت کے پہلے 100 دن میں دیواریں گرانے، بھینسیں اور مرغی، انڈوں کی بات ہوئی۔
شیری رحمان کا کہنا ہے دھکا سٹارٹ حکومت نے پارلیمنٹ کومفلوج کر دیا، بتایا جائے دوست ممالک سے کن شرائط پر پیسہ لیا جا رہا ہے، فافن رپورٹ میں انتخابی دھاندلی کے نئے انکشاف ہوئے، بلاول کا جعلی اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ملک میں بحرانی کیفیت مزید بڑھ چکی ہے، انتخابی دھاندلی سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ فافن کی آڈٹ رپورٹ میں دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے جس پر الیکشن کمیشن کا ردعمل مضحکہ خیز اور ناقابل قبول ہے۔
سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت کے 100 دنوں میں ڈالر کی قیمت دو بار بڑھی جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچ رہا، ہم نے گزارش کی تھی کہ پارلیمان کے ذریعے ملک کو چلائیں مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے پارلیمنٹ کو مفلوج کر دیا ہے، احتساب کے لبادے میں انتقام کی سیاست کی جا رہی ہے۔
حکومت دھکا سٹارٹ پر چل رہا ہے، وزیر اعظم اور وزیر خزانہ میں سے ایک کو گھر جانا ہوگا۔ شریں رحمان،فرحت اللہ بابر
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا