کھرمنگ( تحریر نیوزنیٹ ورک) چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان محمد خرم آغا نے 18 گاڑیوں پر مشتمل پروٹکول کے ساتھ ضلع کھرمنگ طولتی تک کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔ اُن کے دورے کے حوالے سے نائب تحصیلدار کی طرف سے بلائے گئے مخصوص علاقوں کے محدود افرادکو اُن تک رسائی دی گئی۔اُن کے اس دورے کو مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے سیاسی اثررسوخ کا نذر کردیا اور پورے کھرمنگ کے بجائے
مخصو ص افراد کے ذریعےمتفقہ طور پر قرارداد پیش کیا ۔
قراداد میں لائن آف کنٹرول کے مہاجرین گنگنی برسیل کے متاثرین کا معاوضوں کی ادائیگی اور لائن آف کنٹرول کے قریب دو مزید سب ڈویژن کا بھی مطالبہ پیش کیا ،قراداد میںضلع کھرمنگ میں سکول کے قیام کا مطالبہ بھی کیا اورسیلاب متاثرین مایوردہ کی بحالی،خاموش ابشار تک سیاحوں کی رسائی اورکھرمنگ کے زمینوں کی ریٹ کا اضافہ اور ضلع کھرمنگ ٹاون آیریا کے سلیکشن کا مطالبہ بھی کیا۔اس موقع پر ضلع کھرمنگ ہیڈ کوارٹر کیلئے زمین عطیہ کرنے والے سادات گوہری کے وفد نے بھی اُن سے ملاقات کی اور تھنگ ایگریمنٹ کے حوالے سے غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس دورے میں اُنہیں ضلع کھرمنگ میں جاری ترقیاتی کاموں کی عدم نگرانی اور نقائص مٹریل کا استعمال اور کرپشن،صحت کے مسائل،تعلیمی مسائل ،کرپشن اور سرکاری فنڈز کی بندربانٹ کے بارے میں ضلعی انتظامیہ سمیت کسی نے کوئی بریفنگ نہیں دی اور نہ ہی مخصوص کے علاوہ مسائل ذدہ علاقوں کے مسائل کی طرف کسی نے نشاندہی کی اور نہ ہی کہیں دورہ کروایا۔ اُنہیں ایک طرح سے مقامی ٹھیکدار ٹولے میں گھیراو میں لیا ہوا تھا اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے چیک کرنے کا موقع ہی نہیں دیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا