شگر(پ ر)مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنما و سیکریٹری اطلاعات محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ جوگورنر ایک پاسپورٹ آفس بچا نہ سکا ہو کیا ایک صوبے کی نظام سنبھال پائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی کے گورنر ہونے کے بائوجود گلگت بلتستان کے دو اضلاع سے پاسپورٹ آفس کی بحالی نہ روک سکا۔تبدیلی کیا خاک آئے گی۔پی ٹی آئی نے وفاق میں تبدیلی کے نعرے کیساتھ حکومت میں آنے کے بعد عوام کی کھال اتارنے اور لوگوں کو دی گئی سہولیات کو واپس لینے کی مشن پر گامزن ہے۔ضلع شگر اور نگر میں قائم پاسپورٹ آفس لوگوں کیلئے ایک بہتر سہولیات تھا اور سٹاف اور دیگر سہولیات کی کمی کے بائوجودریکارڈ میں مدت میں لاکھوں ریونیو کمارہے تھے۔تاہم پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام کیلئے دی گئی اس سہولیات ایک آنکھ نہ بھائی اور اسے بند کردیا جوکہ قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ادارے عوام کی سہولیات کیلئے بنائے جاتے ہیں اگر انہیں صرف کمائی کا ذریعہ بنادیا جائے تو عوام کا خدا حافظ ہے۔ انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکوم ت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاسپورٹ آفس شگر اور نگر کو فوری طور بحالی کیلئے اقدامات کیا جائے۔بصورت دیگر ایم ڈبلیو ایم سخت احتجاجی کال دینے پر مجبور ہونگے۔
گورنر ایک پاسپورٹ آفس بچا نہ سکا توایک خطے کا نظام کیسے سنبھال پائے گا۔رہنما ایم ڈبیلو ایم شگر
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا