چلاس(ڈسٹرک رپورٹر)تانگیر ہسپتال کا نظام درہم برہم انسانی بنیادی ضروریات ناپید صحت کی ناکافی سہولیات عوام کے لئے درد سر بن گئے۔ایمرجنسی ڈاکٹر نہ ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار۔ ڈاکٹروں کی 12 منظور شدہ پوسٹوں میں سے صرف 3 ڈاکٹر ڈیوٹی پہ تعینات تفصیلات کے مطابق دیامر کے تحصیل تانگیر میں واقع ٹی ائچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے عوام کو صحت کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہسپتال کی بگڑی ہوئی صورت حال پہ عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے ایس وجہ سے گزشتہ روز ہونے والی ناخشگوار واقعہ پیش آیا۔اگر ہسپتال میں علاج معالجے کی بہتر سہولت میسر ہوتی تو ڈی ایچ کیو ہاسپٹل چلاس لانے کی نوبت نہ آتی تو شاید تینوں بھائیوں کی جان بچ جاتی دو گھنٹوں کی طویل مسافت طے کر کے چلاس پہچانے تک تینوں بھائی جان کی بازی ہار گئے۔عوامی حلقوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن چیف سکریٹری گلگت بلتستان اور سکریٹری صحت گلگت بلتستان سے مطالعہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں ایسے ناخشگوار واقعے سے بچنے کے پیش نظر ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولت بہتر بنائی جائے۔ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے ہنگامی بنیادوں پہ اقدامات کئے جایئں۔
ضلع دیامر کے سب ڈویژن تانگیرکے ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی سے عوام پریشان۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا