اسلام آباد(محمد مختار)وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہےکہ پاکستان گلگت بلتستان کو مزیدنظرانداز کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا،کراچی معاہدہ ہونا تھا ہوچکا،یہ معاہدہ اس وقت کی لیڈرشپ کی تنگ نظری کی وجہ سے سامنے آیا،حکومت کو کارگل سمیت دوسرے بارڈرز کو کھولنے کے بارے میں بھی ضرور سوچنا چاہئے،اس پر ہمیں اعتراض نہیں۔منگل کو اسلام آباد میں یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے منعقدہ سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق ماضی میں گلگت بلتستان کونظر انداز کیا گیا۔
ہماری حکومت نظر انداز کیےگئے جی بی کوکچھ دینےکیلئےپر عزم ہے،اس حوالے سے غور و خوص ہو رہا ہےکہ کس طرح گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر کے برابر سہولیات دی جا سکتی ہے،ہماری حکومت گلگت بلتستان کو بنیادی حقوق دینے کیلئے کوشاں ہیں،ماضی کی حکومتوں نے اس علاقے کو نظر انداز کیا گیا۔
ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ کراچی معاہدہ صحیح ہوا یا غلط اس بارے میں گفتگو نہیں کر سکتی،گلگت بلتستان میں یونیورسٹیز اور کالجز بننی چاہیئں،جی بی کوبہتر پیکج دینے کیلئے مشاورت ہو رہی ہیں۔ایک طالب علم کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو یقیناً آزاد کشمیر جیسی سہولیات دینے کیلئے حکومت کوشاں ہیں،جو سہولیات آزاد کشمیر کے لوگوں کو حاصل ہیں وہ گلگت بلتستان کے لوگوں کابھی حق ہیں۔
قبل ازیں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے سوال کیا کہ گلگت بلتستان یوں تو کشمیر کا حصہ نہیں،مگر مسلہ کشمیر کا حصہ ہے،جب بھی کشمیر کےمسئلے کی بات ہوتی ہےتو کیوں گلگت بلتستان کونظر اندازکیاجاتاہے،کیوں؟آزاد کشمیر میں میڈیکل اور انجینرنگ یونیورسٹیز ہیں مگر گلگت بلتستان میں نہیں،کیوں؟
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا