ضلع شگر میں روڈ قلیاں ڈیوٹی چھوڑ کر گاوں میں نمبرداری کرنےاورکاروبار چلانے کا انکشاف

1 0

شگر(پ ر)ایل ایس او باشہ شگر کے چیئرمین و آل باشہ ڈرائیور یونین کے چیف شیخ محمد علی نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی عدم دلچسپی اور عدم توجہی کی باعث باشہ کے روڈ قلیاں سڑکوں پر کام کے بجائے گائوں میں نمبرداری اور اپنا کاروبار چلانے میں مصروف ہیں۔ان کی سڑکوں پر عدم حاضری اور لاپرواہی کی وجہ سے روڈ کھنڈر بنا ہوا ہے ،چھوترون تا ارندو اور تھورگو تا بیسل کی روڈ قلیوںکی عدم حاضری اور عدم توجہ کی وجہ سے روڈ عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ باشہ کے سڑکوں پر تعینات قلیاں سڑکوںپر حاضرہوکرر روڈ کو بہتر بنانے کے بجائے کام کاج میں مصروف ہوتے ہیں جبکہ بعض روڈ قلیاں ٹرانسپورٹر کا کام بھی چلانے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کی نمبرداری بھی کر رہے ہیں محکمہ تعمیرات کے ایگزیکٹو انجینئر یا ایس ڈی اوکی علاقے میں دورے سے ایک روز قبل ہی ان کو اطلاع دی جاتی ہے جس کی وجہ سے نظر آتے ہیں لیکن جونہی حکام کی واپسی کے بعد سے غائب ہوجاتی ہے اگرایکسین بی اینڈ آر شگر سمیت تمام اعلیٰ حکام کو روڈ قلیوں کی روئے اور کام چوری کے بارے میں کئی دفعہ شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی کیونکہ روڈ قلیوں کی جانب سے اعلی حکام کو تحائف اور نذرانے پیش کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے حکام نے ان روڈ قلیوں کو مکمل اور کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے اور عوام کی زندگی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے باشہ میں سڑکوں کی حالت زار اور محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کی غفلت کا نوٹس لینے اور ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website