گلگت (پ،ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں صوبے میں منظم انداز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جاچکا ہے ۔کابینہ اور اراکین اسمبلی کا وزیر اعلی پر بھرپوراعتماد ہے ۔ہنزہ ،نگر، دیامر غذرکی تعمیر و ترقی بلتستان اور گلگت کی طرح صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان بہت جلد تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کریں گے اور عوامی مسائل کے حل سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے ، جبکہ پارٹی قیادت سے مشاورت بھی کریں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ہنزہ کی تعمیر و ترقی میں وزیر اعلی کی خصوصی دلچسپی ہے، میر سلیم خان کے ہنزہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جائز تحفظات کو دورکیا جائیگا ہررکن اسمبلی کو اپنے حلقے کے مسائل کے حوالے سے بولنے کا حق ہے لیکن ان تحفظات کا فورم میڈیا نہیں ہے۔وزیر اعلی دن رات ایک کرکے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور اپنے اراکین اسمبلی و کابینہ کو ساتھ لیکر چلنے کا رجحان رکھتے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا