کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگردوں کا ناکام حملہ،دو پولیس اہلکار شہید،ایک زخمی۔

0 0

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔3سے4مشتبہ افراد نے قونصل خانے داخل ہونے کی کوشش کی۔
سکیورٹی فورسز نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دیا۔ 3 حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کارروائی میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی بھی ہوا۔ بی ڈی ایس کا عملہ سرچنگ میں مصروف، ہیلی کاپٹرز کی مدد سے علاقے کی فضائی نگرانی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب 3 دہشت گردوں نے چینی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم گارڈز کے روکنے پر انہوں نے فائرنگ کردی، ہلاک ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی حملہ آور گاڑی میں سوار ہو کر آئے تھے، جنہوں نے گاڑی کچھ دور کھڑی کی اور پھر قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہ قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں داخل نہیں ہوسکے۔ جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے بھی واقعے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی، زخمی ہونے والے سکیورٹی گارڈ کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چین کے قونصل جنرل سے ملاقات، وزیراعلی سندھ مراد علی شا نے کہا کہ ملاقات میں آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز موجود تھے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ بی ایل اے کے حملے میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں، دو پولیس اہلکار شہید ہوئے، قونصلیٹ کے سکیورٹی اہلکارشدید زخمی ہوئے، قونصل جنرل کا وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ آپ نے بھر وقت میرے ساتھ رابطے میں رہے۔ بی ڈی ایس کا عملہ سرچنگ میں مصروف، ہیلی کاپٹرز کی مدد سے علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website