گلگت بلتستان کے نئے چیف سیکرٹیری نے عوام دوستی کی عملی ثبوت پیش کردیا۔

0 0

گلگت (تحریر نیوز نیٹ ورک) گلگت بلتستان کے نئے چیف سیکرٹری محمد خرم آغا سابق چیف سیکرٹیری کے روایات کو توڑتے ہوئے عوام میںمل گھل گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے عید میلادالنبی کے پرمسرت موقع پر خصوصی طور پر سویٹ ہوم اور ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریضوں سے علاج معالجے کی بابت دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ علاج معالجے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔ اُنہوں نے اس موقع سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ وقت گزارے بچوں کے مسائل دریافت کئے اور اُن کے ساتھ ایک ہی دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا بھی کھایا اور انہوں نے ہسپتال میں مریضوں میں پھل بھی تقسیم کئے اور نادار مریضوں کو امدادی رقوم بھی دئے۔
عوامی حلقوں میں اس اقدام کو خوب سرایا جارہا ہے سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان جیسے حساس اور بنیادی حقوق سے محروم خطے میں اس قسم کے آفسر کا آنایقینا عوام کے ذہنوں میں اُبھرتے سوالات اور تشویش کو کم کرنے میں مدد ملے گا، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں چونکہ ذیادہ ترسرکاری محکموں میں ورزاء کی آشیرباد کے کرپشن معمول کی بات ہےلہذا کرپشن کے اس ناسور کو ختم کرنے اور عوامی مسائل گھر کی دہلیز پر ختم کرنے کیلئے مناسب اقدام اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website