راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی، عسکری، معاشی اور سماجی شعبوں میں بھاری قیمت ادا کی، علاقائی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا کو پاکستان کی خدمات تسلیم کرنی چاہئیں۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا کو پاکستان کی خدمات تسلیم کرنی چاہئیں، ملک کی عزت اور سلامتی اولین ترجیح ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے علاقائی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے کسی اور ملک سے زیادہ کردار ادا کیا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عسکری، معاشی اورسماجی شعبوں میں بھاری قیمت ادا کی، ہم افغانستان میں قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا